52 سالہ حکومت کے بعد ملکہ ڈنمارک کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
کوپن ہیگن: 52 سال تک برسراقتدار رہنے کے بعد ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔ اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے اوائل میں کمر کی ہونے والی سرجری کے بعد کرلیا تھا۔
ملکہ مارگریتھ نے خطاب کے دوران کئی سال سے ان کی حمایت کرنے پر ڈنمارک کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔
رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ کی واحد ملکہ ہیں۔