شادی کی بیسویں سالگرہ، شاہد آفریدی کا اہلیہ کیلیے خوبصورت پیغام

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس خوشی کے موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے خصوصی پیغام ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’آج ہماری ازدواجی زندگی کے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ مجھے بے حد خیال کرنے والی، سمجھنے والی اور ہمارے بچوں کی بہترین والدہ ثابت ہونے والی شریک حیات ملی جس پر بے حد شکر گزار ہوں‘۔


سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ’آج میں اپنی شادی کی سالگرہ بھول گیا اور اس کے باوجود بھی انہوں نے مجھے معاف کیا اور یہ ان کی بہترین عادتوں میں سے ایک ہے‘۔
شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ نادیہ آفریدی کو شادی کے 20 سال مکمل ہونے کی مبارک باد دیتے ہوئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ لال گلابوں کا خوبصورت گلدستہ اپنی اہلیہ کو دے رہے ہیں۔
شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وقت گزرنے کے ساتھ آپ کو چیزوں کی یاد دلانی پڑتی ہے، الحمدللہ مجھے خوشی ہے کہ آپ ایک اچھے شوہر اور ایک بہترین دوست ہیں‘۔
نادیہ آفریدی نے مزید لکھا کہ ’ایسا شخص جو مجموعی طور پر حیرت انگیز انسان ہے، شادی کی سالگرہ مبارک ہو!‘۔


شاہد آفریدی کی شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔