مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا
کابل: مولوی عبدالکبیر کو تحریک طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبۃ اللہ اخوندزادہ نے افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا محمد حسن کو خرابی صحت کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گذشتہ اپریل میں تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔