وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان وفد کی ملاقات

اسلام آباد: افغان وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
افغان سیاسی قیادت کا اعلیٰ سطح کا وفد دفتر خارجہ پہنچا، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے، ہمارا حتمی مقصد پُرامن، متحد، جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے، ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھاکر سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پُرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں، نہیں چاہتے افغانستان میں بدامنی ہو اور ہمسایہ ممالک متاثر ہوں، امن مخالف عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔