اداکارہ سائرہ یوسف کی اسٹور میں چوری کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی ایک سپراسٹور میں چاکلیٹ چُرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کرڈالا ہے۔
ویڈیو میں سائرہ کو ایک سپر اسٹور میں داخل ہوتے اور خریداری کے لیے اسٹور کے ایک سے دوسرے حصے میں گردش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیکن اس ویڈیو کا سب سے حیران کن لمحہ وہ ہے جب سائرہ ایک ریک کے قریب رکتی ہیں، چاروں طرف نظر ڈالتی ہیں، اور پھر ہوڈی سے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے چاکلیٹس کے ڈبوں کو اپنے بیگ میں رکھ لیتی ہیں۔ اس کے بعد وہ جلدی سے اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیرت اور تشویش میں مبتلا ہیں کہ اداکارہ بھلا اس طرح چوری کیسے کر سکتی ہیں۔
کچھ لوگ اسے حقیقت ماننے کو تیار نہیں اور اسے کسی اشتہاری مہم کا حصہ یا مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
سائرہ کے اس منفرد انداز نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا ہے اور لوگ ان کے اس رویے پر مختلف قیاس آرائیاں کرنے میں مصروف ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔