سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوں گی

پاکستان ٹیلی وژن کے ابتداٗی زمانے سے اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی معروف سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز اداکار اور ثمینہ احمد کے شوہر منظر صہبائی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا سے بچاوٗ کے لیے ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دی اور مداحوں پر بھی ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai)

منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف روبینہ جاوید نے دریافت کیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟ روبینہ جاوید کے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ احمد اس وقت ہالی وڈ کی ایک سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو وطن واپس آئیں گی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار منظر صہباءی اور ثمینہ احمد گزشتہ برس 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

پی ٹی وی کے سینٗر ترین اداکارہ، اسٹیج پرفامر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ثمینہ احمد ملک کے متعدد مقبول ترین ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔