مرد کا افیئر چلانے سے دوسری شادی کرلینا بہتر ہے، صائمہ قریشی

کراچی: سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
صائمہ قریشی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو میں اپنے ماضی کے بیانات کو ایک بار پھر دہرایا، جن میں عورت کی کمائی اور مرد کی دوسری شادی سے متعلق خیالات شامل تھے۔
صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر مردوں کو افیئرز چلانے کا شوق ہے تو بہتر ہے کہ وہ کسی کی ذمے داری اٹھائیں، کیونکہ مرد کی غلط حرکات نہ صرف خاندان بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے مردوں کو حلال راستہ اپنانا چاہیے اور دوسری شادی کرنی چاہیے۔ صائمہ قریشی نے سوال اُٹھایا کہ اگر مرد دوسری شادی کرے تو اسے بُرا کیوں سمجھا جاتا ہے، کیا اس کا افیئر چلانا دوسری شادی کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔
صائمہ قریشی نے مزید کہا کہ اگر کسی مرد کی بیوی اس کی دوسری شادی پر راضی نہ ہو تو اسے لازمی طور پر بیوی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اسلام میں اس حوالے سے کوئی پابندی موجود نہیں۔
صائمہ قریشی کے مطابق مردوں کو حرام تعلقات سے بچنے کے لیے خوفزدہ ہونے کے بجائے واضح اور ذمے دارانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خواہشات کو معاشرتی دباؤ کے بجائے دینی اصولوں کے مطابق پورا کریں۔