اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار حسن حیات کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی اور دونوں نے بیٹی پر نام بھی رکھ لیا۔
سعدیہ غفار اور حسن حیات نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔
شادی کے ایک سال بعد جوڑے نے پہلی بیٹی کو خوش آمدید کہا، جوڑے کے ہاں 7 جولائی کی صبح بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے سعدیہ غفار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’رایا حیات خان‘ رکھا ہے۔
اداکارہ نے بچی کی تصویر بھی شیئر کی، تاہم انہوں نے مزید اپنی اور بیٹی کی صحت سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
سعدیہ غفار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر حسن حیات کی نوزائیدہ بیٹی سے پیار کرنے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہسپتال ’رورسائیڈ کمیونٹی ہسپتال‘ کا نام بھی لکھا۔
گلوکار حسن حیات نے بیٹی کی پیدائش کے موقع پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی، البتہ سعدیہ غفار کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔
اداکارہ نے کچھ ہفتے قبل ہی حمل میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، اس سے قبل انہوں نے کئی ماہ تک اپنے حمل کی بات کو پوشیدہ رکھا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔