اداکارہ نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دے دیا

کراچی: ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جلد اپنی دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔
نمرہ خان نے بہترین اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جگہ بنائی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے بھی ہمہ وقت رابطے میں رہتی ہیں۔
ان کی زندگی سے متعلق حقائق کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران پہلا نکاح کیا تھا، تب بھی مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی تھی۔
اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
تاہم اب انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔
نمرہ خان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اکثریت نے دولہا سے متعلق جاننا چاہا۔
نمرہ خان دولہا کے معاملے میں سسپنس برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اس لیے ان سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔