ایسا کردار چاہتی ہوں، جس سے کچھ نیا سیکھنے کو ملے، نوین وقار

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ وہ ابھی مختلف اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جب کوئی اسکرپٹ پسند آیا تو اسکرین پر واپسی ہوجائے گی۔
حال ہی میں اداکارہ نوین وقار نے نجی پروگرام میں شرکت کی اور اپنی اسکرین پر واپسی کا عزم ظاہر کیا۔
نوین وقار کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ ہوا ہے کہ میں انڈسٹری میں آئی ہوں اور مختلف کردار ادا کرتی رہی ہوں، اب، میں ایک ایسا کردار کرنے کی منتظر ہوں جس سے مجھے کچھ نیا سیکھنے میں مدد ملے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔