اداکارہ نرگس کا ساتھی فنکارہ کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع

لاہور: اسٹیج اور فلموں کی سینئر اداکارہ نرگس نے ساتھی فنکارہ کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔
اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سربراہ کرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں اور مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف ائی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کردی۔
اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم حسین نے ہتک عزت کی ہے، اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔