اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ سے بڑا اعزاز مل گیا

لندن/ کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ کو شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بے حد ضروری ہے جب کہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم لو گرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔