اداکارہ جیا علی بھی پیا دیس سدھار گئیں!

کراچی: کورونا وبا کے دوران شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ روز اداکارہ جیا علی نے بھی بزنس مین عمران ادریس کے ساتھ شادی کرلی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ جیا علی اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کی نکاح کی تصاویر گردش کرتی رہیں۔


وائرل تصاویر میں اداکارہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر تصاویر میں جیا علی کو عمران ادریس کے ہمراہ عروسی لباس میں مسجد کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے نکاح کے روز وائٹ اور گولڈن رنگ سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جب کہ ان کے شوہر کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں اداکارہ کی عمر سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ جیا علی پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے فلم کیریئر کا آغاز معمر رانا کے ہمراہ ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔