ازیکا ڈینیل روتے ہوئے شو چھوڑ کر کیوں گئیں؟
کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ ازیکا ڈینیل تذلیل کے بعد روتے ہوئے شو چھوڑ کر چلی گئیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ازیکا ڈینیل نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا جہاں انھیں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے ٹوئٹ میں بغیر شو کا نام لیے لکھا کہ میں نے شو چھوڑ دیا کیوں کہ بعض کامیڈین مذاق اور تذلیل میں واضح فرق نہیں سمجھ پاتے۔
ازیکا ڈینیل کی ٹوئٹ کے مطابق، روتی ہوئی آنکھوں کے ساتھ مجھے ناظرین سے بھرا ہوا سیٹ چھوڑنا پڑا، انہوں نے کہا کہ مزاح لوگوں کو ہنسانے کے لیے ہوتا ہے نہ کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہوتا ہے۔