اداکارہ انوشے اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی: معروف آر جے اور اداکارہ انوشے اشرف بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اُن کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے۔
انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر ورچوئل نکاح کی تصاویر دلچسپ پوسٹ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔
تصاویر میں انوشے کو سفید عروسی لباس پہنے فیملی اور چند دوستوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کی تصاویر میں ان کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
انوشے نے اپنی پوسٹ میں کسی کی جانب سے طعنہ دینے والے انداز میں لکھا کہ بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اس پر اداکارہ نے خود ہی کمنٹ کیا، لو کرلی شادی۔
انسٹااسٹوریز کی تصاویر کے مطابق اداکارہ کا نکاح شہاب رضا مرزا کے ساتھ ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔