کینسر میں مبتلا انجلین ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

کراچی: ٹی وی اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسرانجلین ملک کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی سرجری ہورہی ہے۔
انجلین ملک نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی خصوصی درخواست کی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ آج وہ دن ہے جب مجھے اسپتال میں ایک اہم سرجری کے لیے لایا گیا ہے۔ مجھے آپ سب کی دعاؤں کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
انجلین ملک نے مزید لکھا کہ آپ کی حمایت ہی میری کُل دنیا ہے۔
یاد رہے کہ بہادری سے اس موذی مرض کے خلاف جنگ لڑنے والی انجلین ملک نے چنگاری، چوکھٹ ودیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔