اداکارہ آمنہ ملک کا جنات سے بات چیت کا انکشاف

کراچی: اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گم ہوئی چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ آمنہ ملک نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں انوکھا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ میرے اپنے گھر میں ہی پیسے گم ہوگئے تھے، اس سے قبل بھی میری روزانہ کوئی نہ کوئی چیز جیولری یا شرٹ گم ہورہی تھی، پہلے میرا شک اپنی کام والی ماسی پر گیا، لیکن ایسا نہیں تھا۔
اس کے بعد مجھے کسی نے بتایا کہ اکثر گھروں میں جنات گھومتے ہیں اور کچھ جنات کے بچے شرارتوں میں بھی ایسا کرجاتے ہیں، لیکن اگر جنات اچھے ہوں اور ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں۔
آمنہ ملک کے مطابق اس کے بعد میں نے اپنے گھر میں جنات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں آپ جو بھی ہیں، چھوٹے ہیں یا بڑے، براہ مہربانی میری چیزیں نہ گم کریں، واپس رکھ دیں۔
آمنہ ملک نے بتایا کہ میری اس بات کے بعد اسی شام جو میرے پیسے گم ہوئے تھے وہ مجھے واپس مل گئے، اس صورت حال سے میرے بچوں سمیت میں بھی ڈر گئی لیکن ایسا ہوتا ہے، اب جب بھی گھر میں میری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو میں جنات سے بات کرلیتی ہوں۔

واضح رہے کہ آمنہ ملک کافی سال سے انڈسٹری میں ہیں اور کئی یادگار کردار ادا کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔