اداکار شہریار منور آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار شہریار منور آئندہ ماہ (دسمبر میں) شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
یہ خبر معروف صحافی عرفان الحق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
شہریار منور زندگی گلزار ہے، پہلی سی محبت، کچھ ان کہی اور حالیہ ڈرامہ اے عشق جنوں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے اور اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتے۔
تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شہریار کی دلہن اداکارہ ماہین صدیقی ہوں گی، جو اپنے مقبول ڈراموں دوریاں، اگر اور دوبارہ کے لیے جانی جاتی ہیں۔
ماہین صدیقی اور شہریار منور نے اپنی شادی کے حوالے سے کسی قسم کا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر کافی متحرک نظر آتے ہیں۔
مداحوں نے ان کے تعلق کی تصدیق نہ ہونے کے باوجود ماہین کا نام پیش گوئی کے طور پر لیا اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ جوڑی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین ستاروں میں شامل ہے اور ان کی شادی کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔