سب سے بُرا زندگی اسلام کے مطابق گزارے بغیر مرنا ہے: فیروز خان
کراچی: ملک کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ موت بری نہیں سب سے بری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے، ایسی حالت میں مرنا اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔
فلم اور ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار فیروز خان نے موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے، فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپوسٹ کی گئی اسٹوری میں کہا کہ موت بدترین چیز نہیں، سب سے بُری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بری چیز نیک اعمال کے بغیر مرنا ہے، توبہ کیے بغیر مرنا ہے، اپنے دل کو اللہ سے جوڑے بغیر مرنا ہے۔
فیروز خان نے کہا کہ سب سے بری چیز اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارے بغیر مرنا ہے، ایسی حالت میں مرنا جو اللہ تعالی کو ناپسند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حالت میں موت آنا سب سے برا ہے۔ اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے اور انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی یہ اسٹوری تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔