ڈیرہ غازی خان میں ہولناک حادثہ، 28 افراد جاں بحق،30 زخمی
ڈیرہ غازی خان میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے