موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد کا بہنوئی گرفتار!

لاہور: موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے بہاول نگر سے ملزم عابد کے بہنوئی اور اس کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے قصور میں آپریشن کے دوران ملزم کے بہنوئی کو حراست میں لیا جن کی شناخت عارف علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی۔دونوں کا تعلق بہاول نگر سے ہے۔ ملزم کچھ دن قبل دونوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔
پولیس نے ملزم عابد کے بہنوئی عارف کے بھائی کو بھی حراست میں لیا۔ پولیس ملزمان کی تصویریں منظرعام پر لے آئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے جن رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ اس کے ساتھ کچھ دن پہلے تک رابطے میں رہا۔ تاہم موٹروے زیادتی کیس میں تاحال پولیس مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔