عبدالقدوس بزنجوکو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کرلیا گیا
کوئٹہ :میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔
کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، وزارت اعلیٰ کے تنہا امیدوار میرعبدالقدوس بزنجو اور بیشتر اراکین ایوان میں موجود تھے جبکہ قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ سمیت دیگر اپوزیشن اراکین ایوان نہیں پہنچے۔
قواعد کے مطابق ایوان میں غیر موجود اراکین کی حاضری کےلئے 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کر دئیے گئے۔
5 منٹ کے بعد اراکین اسمبلی ایوان میں عملے کے پاس اپنے ووٹ کا اندراج کرانا شروع کیا۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ایوان میں ایک ہی امیدوار ہے، جس کے بعد اسپیکر نے اراکین کو وزیراعلیٰ کےانتخاب کیلئے ووٹ اندراج کرانے کاکہہ دیا۔