سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
ایران کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں کے باعث ٹرمپ کی پانچ روزہ جنگ بندی کے اعلان سے عالمی کموڈٹیز اور بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث 4 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رجحان غالب ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 163 ڈالر کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4 ہزار 413 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 16 ہزار 300 روپے کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 062 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 975 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 5 ڈالر 7 سینٹس کے اضافے سے 69 ڈالر 80 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 454 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 489 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 390 روپے کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی واقع ہوئی تھی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 436 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 250 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔
اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے تھے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 43ہزار 600روپے کی تاریخی کمی سے 4لاکھ 47ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی تھی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔