واٹس ایپ میں بڑی خامی کا انکشاف، اربوں صارفین کو خطرہ

نیویارک: سیکیورٹی ماہرین نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی خامی کا انکشاف کیا ہے، جس نے دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کے فون نمبرز کو افشا کر دیا ہے۔
پرائیویسی کے اس نقص کو سائبر مجرمان استعمال کرتے ہوئے مشہور ایپ پر موجود صارفین کی شناخت اور ان سے متعلق معلومات کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ جس کو بعدازاں مخصوص اہداف کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس خامی کی نشان دہی یونیورسٹی آف ویانا اور ایس بی اے ریسرچ کی ایک ٹیم کی جانب سے کی گئی۔ پرائیویسی میں یہ کمزوری واٹس ایپ کے کانٹیکٹ ڈسکوری میکنزم میں ہے جو صارفین سے ان کے فون میں موجود نمبر کو ایپ کے مرکزی ڈیٹا بیس سے ملانے سے متعلق اجازت طلب کرتا ہے۔
اس اجازت کے بعد واٹس ایپ یہ دیکھ پاتا ہے کہ کون سا کانٹیکٹ پلیٹ فارم استعمال کررہا ہے۔ تاہم، اینومریشن میکنز بھی سائبر مجرمان کو ڈیوائسز سے فون نمبر، پروفائل فوٹو اور صارفین کے اباؤٹ اسٹیٹس کو نکالنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔




جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔