عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 4 روز بعد سونے کے نرخوں میں بڑی کمی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4روز کے وقفے کے بعد قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 214 ڈالر کی کمی سے نئی قیمت 4 ہزار 850 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21 ہزار 400 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 347 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1430 روپے کی کمی سے 7 ہزار 825 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1226 روپے کی کمی سے 6 ہزار 708 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔