بھارت کا کرتارپور راہداری کھولنے سے انکار!

نئی دہلی: سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارہ تک جانے والی سرحدی راہداری کھولنے سے بھارت نے انکار کردیا۔
پاکستان نے اپنی طرف سے 29 جون کو کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے بھارت کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا، تاہم اب بھارت نے کرتارپور راہداری کھولنے سے انکار کردیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں جیسے عبادت گاہیں کھل رہی ہیں ویسے ہی پاکستان کرتار پور راہداری کھولنے کی تیاری کررہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتار پور راہداری کھولنے کی تیاری ہے۔
اب بھارت کی جانب سے خبر آئی ہے کہ وہ 29 جون کو کرتارپور راہداری کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کی پاکستان کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت سرحدوں پر آمدورفت معطل ہے۔
بھارتی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ محکمہ صحت کے حکام اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔