لداخ معاملہ: سونیا گاندھی کی مودی پر کڑی تنقید
نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی لداخ میں انڈیا کی ہزیمت پر نریندر مودی پر برس پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا میں حزب اختلاف کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ چینی فوج کے بڑھتے دباؤ کے ردعمل میں نریندر مودی کی حکومت کے اقدامات افسوس ناک اور ناکافی ہیں۔
انھوں نے حکومت سے سوال کیا کہ بھارت چینی فوجیوں کو انڈین خطے سے کب اور کیسے باہر کرے گا۔
سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سابق فوجی جرنیل، دفاعی تجزیہ کار اور اخبارات سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے انڈیا کی سرحد میں چین کے داخل ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کہتے ہیں ہماری سرزمین پر کسی نے دراندازی نہیں کی، مرکزی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے انحراف نہیں کر سکتی۔