نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے
نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے ملفورڈ ساؤنڈ میں 5.9 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک پارک میں کھڑی کاریں لڑھکنے لگیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرہ کے قریبی علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ملفورڈ ساؤنڈ کے جنوب میں سائوتھ آئی لینڈ کے علاقوں ڈونی ڈین، واناکا اور کوئنز ٹائون میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے کچھ دیر بعد ریکٹر اسکیل پر 4.2درجے شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا