عمران فاروق کیس: عدالتی فیصلہ درست، مجرم کو سزا ملنی چاہیے، کنور نوید

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر کنور نوید نے عمران فاروق قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا۔
ایم کیوا یم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ وہ لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے کیس میں عدالتی فیصلے کو درست سمجھتے ہیں، مجرم کو سزا ملنی چاہیے، کیس میں ایم کیو ایم پاکستان میں سے کسی کا نام نہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں، اس کیس کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی ملی ہے۔
دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے سندھ کا بجٹ مسترد کردیا اور کنور نوید نے کہا کہ کراچی سے تعصب بڑھتا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر شہری علاقوں کے عوام سے انتقام لیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شہری علاقوں کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں نامزد تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ثابت ہوا عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔