عمران حلیم شیخ جے ایس بینک کے سی او او مقرر
کراچی: تجربے کار بینکار، عمران حلیم شیخ نے جے ایس بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران حلیم شیخ پاکستان کے معتبر ادارے جے ایس بینک کے اعلی عہدے پر فائز ہوگئے، انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ذمے داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
ان کا شمار اس کلیدی عہدے تک پہنچنے والے کم عمر افراد میں ہوتا ہے۔ وائس آف سندھ ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہے۔
عمران حلیم شیخ سن 2006 سے جے ایس گروپ آف کمپنیز سے وابستہ ہیں، قبل ازیں وہ مارکیٹنگ اور کارپوریٹ امور میں اعلیٰ انتظامی عہدے پر فائز رہے۔ اس دوران وہ مختلف منصوبوں میں شامل رہے اور انھوں نے بڑے کارپوریٹ پراجیکٹس کا آغاز کیا۔
غربت کا خاتمہ ان کا مشن ہے، اس ضمن میں وہ مختلف منصوبوں سے منسلک ہیں۔ انھوں نے مستحق طلبا کو تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے کام کیا۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کی۔
جے ایس گروپ کے بینر تلے حکومت بلوچستان کے تعاون سے نجی سیکٹر کی پہلی فارن انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد ان کا بڑا کارنامہ تھا، جس میں 20 غیر ملکی سرمایہ کاروں اور اعلی سرکاری عہدیداروں نے حصہ لیا۔
انھیں یقین ہے کہ کامیابی کے لیے بڑی سوچ اور رسک لینا ضروری ہے، ان کا شمار قابل طلبا میں ہوتا تھا، IOBM اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (اے اے این) سے تدریسی مراحل طے کرنے والے عمران حلیم شیخ اسٹوڈنٹ لیڈر کی حیثیت سے بھی سرگرم رہے۔