سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر بیٹے کے ہاتھوں قتل

ممبئی: بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر کو بیٹے نے قتل کردیا۔
رانجی ٹرافی کے سابق کھلاڑی جیا موہن تھامپی گھر میں مردہ پائے گئے اور جب ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اس کی رپورٹ میں ان کے سر کے پچھلے حصے میں زخم کا نشان دیکھا گیا۔
شک کی بنیاد پر بازپرس ہوئی تو جیا موہن تھامپی کے بیٹے ایشون نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نشے میں تھا، اس لیے واردات کی مزید تفصیل یاد نہیں۔
پولیس کے مطابق گھر کی ملازمہ نے بتایا کہ باپ بیٹے میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ایشون کو اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔