آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس، شہباز کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ شہباز شریف اپنے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔
شہباز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ شہباز شریف کو 17 جون تک گرفتار نہ کیا جائے۔
شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں نے زبردستی کمرہ عدالت میں گھسنے کی کوشش کی، اس موقع پر (ن) لیگی کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
ضمانت کی منظوری کے بعد نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات آور منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 9 جُون کو دوپہر 12 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے، نیب نے شہباز شریف کو اپنے ساتھ ان سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے جو نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے بھجوائے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔