کراچی میں شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون تیزاب گردی کا شکار

کراچی: شہرِ قائد میں شوہر کے ساتھ آفس جانے والی خاتون تیزاب گردی کا شکار ہوگئی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لیاقت آباد میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون شارع فیصل پر دفتر میں ملازمت کرتی ہے، صبح خاتون کا شوہر اس کو آفس چھوڑنے جارہا تھا تو راستے میں واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔