کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل جل گیا

کراچی: کے ایم سی کے آفس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجود میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 2 فائر ٹینڈرز نے کارروائی کی اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔