حکومت اسٹیل مل ملازمین کے خلاف کسی بھی ظالمانہ اقدام سے باز رہے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہےکہ حکومت اسٹیل مل ملازمین کے خلاف کسی بھی ظالمانہ اقدام سے باز رہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ نورحق میں اسٹیل مل ملازمین کی نمائندہ تنظیموں پاسلو اور ٹاپس کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیل مل کے ملازمین کے ساتھ ہے، حکومت ملازمین کے روزگار پر شب خون مارنے کے بجائے اسٹیل ملز کو چلانے کیلئے اقدامات کرے۔پاسلو اور ٹاپس کے وفد نے اسٹیل ملز کے چئیرمین امریکی شہری عامر ممتاز اور وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کی جبری برطرفیوں کے عزائم کیخلاف حافظ نعیم الرحمن سے مدد اور تعاون کی اپیل کی۔وفد نے بتایا کہ اسٹیل مل روس کے تعاون سے لگائی گئی تھی جبکہ اب اسٹیل مل کی بحالی اور توسیع کے حوالے سے روس کی جانب سے تعاون کی پیشکش موجود ہے لیکن حکومت روس کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ملازمین کو جبری برطرف کرکے آئی ایم ایف کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔