اداکار سہیل سمیر نے متنازع وائرل کلپ پر معافی مانگ لی

کراچی: اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی غیر اخلاقی ویڈیو کلپ پر معذرت کرلی۔
کچھ روز قبل اداکار کا ایک کلپ سامنے آیا تھا، جس میں ان کے ہمراہ ایک خاتون اداکارہ تھیں، مذکورہ کلپ کسی فلم کا تھا لیکن اس کے مناظر نے صارفین کو شدید مایوس کیا تھا۔
اب اداکار نے سوشل میڈیا پر بذاتِ خود اس ویڈیو پر وضاحت دی اور مداحوں سے معافی مانگی۔
سہیل سمیر نے اپنے پیغام میں کہا میں ان تمام لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں اس وائرل کلپ کی وجہ سے دکھ، تکلیف یا مایوسی ہوئی، یہ کلپ قریباً 10 سال پرانا ہے۔
سہیل سمیر نے کہا اُس وقت شاید مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری کوئی پرانی حرکت مستقبل میں اس طرح سامنے آسکتی ہے، لیکن آج جب یہ کلپ دوبارہ وائرل ہوا ہے تو مجھے احساس ہوا کہ میرے گھر میں بھی میری ماں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں، میں سوچتا ہوں کہ اگر میری اپنی فیملی کے کسی فرد کے بارے میں ایسا مواد سامنے آئے تو مجھے کیسا محسوس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی شرمندگی اور افسوس ہے کہ مجھے اُس وقت ایسا مواد نہیں کرنا چاہیے تھا، چاہے حالات کیسے بھی تھے، عزت بنانے میں برسوں لگ جاتے ہیں لیکن اسے ختم ہونے میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے، میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں اور اس پر دل سے شرمندہ ہوں، میری سب سے درخواست ہے کہ مجھے معاف کردیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔