مصباح الحق نے قومی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
لاہور: انگلینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں کی جانے والی اکھاڑ پچھاڑ کے دوران مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے دورۂ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔
وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔