وسیم اکرم نے اہلیہ کو حج پر ساتھ نہ لے جانے کی وجہ بتادی

کراچی: سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم امسال ان کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے نہیں گئی تھیں۔
وسیم اکرم نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان سے سوال کرتے رہے کہ شنیرا ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔
وسیم اکرم کے مطابق ان کا خیال ہے کہ شنیرا کے لیے پہلے عمرہ ادا کرنا بہتر ہوگا، تاکہ وہ اس تجربے اور عبادات کو سمجھ سکیں، اس کے بعد دونوں مستقبل میں ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر شنیرا اکرم نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ وسیم اکرم اس خاص روحانی سفر پر مکمل توجہ دیں اور ان کی موجودگی کسی طرح ان کی توجہ نہ بٹائے۔
شنیرا کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مستقبل میں وسیم کے ساتھ حج نہیں کریں گی، بلکہ انہیں امید ہے کہ دونوں ان شاء اللہ ایک دن ساتھ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
وسیم اکرم نے اپنے حج کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے سالگرہ کا تحفہ تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔