مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور سے آسمانی بجلی ٹکرانے کا حیرت انگیز منظر

مکہ مکرمہ: خراب موسم کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں دنیا کے معروف کلاک ٹاور سے آسمانی بجلی ٹکرانے کا ایک حیرت انگیز منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کے آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور موسم میں شدید برقی سرگرمی جاری ہے۔ اسی دوران اچانک آسمانی بجلی کا ایک تیز شعلہ کلاک ٹاور کے بالائی حصے سے ٹکراتا ہے، جس کے بعد چند لمحوں کے لیے پورا منظر روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔


آسمانی بجلی کے ٹکرانے کا منظر انتہائی غیر معمولی اور دل کو حیران کر دینے والا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ کرلیا، جو بعد ازاں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی۔


ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا اور مختلف تبصرے کیے۔ کئی صارفین نے مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے منظر کو قدرت کا حیرت انگیز نظارہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ گرج چمک اور آسمانی بجلی کے دوران شہریوں اور زائرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کھلے مقامات پر غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔