گلوکارہ آئمہ بیگ کی دروازے سے ٹکر، چہرہ زخمی ہوگیا

کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی دروازے سے ٹکر، چہرہ زخمی، چہرے اور آنکھ کے گرد چوٹ آئی ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی حالت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات نمایاں تھے۔
آئمہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اس دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا، جس سے ان کی آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف ہوئی۔
بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح قریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چوٹ کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگارہی ہیں اور اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔