ہم تیار، اپوزیشن پر منحصر وہ کب مذاکرات کی میز پر آتی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: ایک مرتبہ پھر وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے کی کمی خوش آئند ہے، اس حوالے سے وزارت پٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں، عالمی صورت حال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اپوزیشن پر منحصر ہے وہ کب تک مذاکرات کی میز پر آتے ہیں۔