مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ کو سراہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے حق میں ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ مل کر اپنا اور خطے کا دفاع یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد کرنے پر صدر ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوش حال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔