اگست میں سندھ میں معمول سے کم بارش ہوسکتی ہیں، محکمۂ موسمیات

کراچی: محکمۂ موسمیات نے سندھ میں فی الحال مون سون بارشوں کا امکان مسترد کردیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پرآج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور ضلع تھرپارکر میں کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ 3 روز شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا، شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست میں سندھ میں معمول سے کم بارش ہوسکتی ہیں فی الحال کوئی بھی مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوتا نظر نہیں آرہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔