تصویروں پر فلٹر لگانے سے بچے ناراض ہوجاتے ہیں، جویریہ سعود

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ تصویروں پر فلٹر لگانے سے ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔
جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ جویریہ سعود نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول جیسی دیگر اداکاراؤں سے بہت متاثر ہیں جس کے باعث وہ ان کی طرح دکھنے کیلئے محنت کرتی ہیں اور اپنے چہرہ ویسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو میرے بچے مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے مجھ سے سوال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ اللہ کی تخلیق سے مطمئن نہیں؟ آپ فلٹر کیوں لگاتی ہیں اور بچے میرے موبائل فون سے فلٹر ایپ ڈیلیٹ کردیتے ہیں لیکن میں چپکے سے دوبارہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔