شام کے سابق مفرور صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی گئی

دمشق: شام کی عدالت نے مفرور سابق صدر بشار الاسد کو سزائےموت سنادی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔
شام کی عدالت نے بشارالاسد دور کے سیکیورٹی عہدیدار اور بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی، سزائے موت سنائے جانے کے وقت عاطف نجیب کمرہ عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے ملزمان کا مخصوص لباس بھی پہن رکھا تھا۔
عاطف نجیب شامی فوج میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے اور اسد دور میں 2011 میں وہ شام کے صوبے دارا کے پولیٹیکل سیکیورٹی برانچ کے سربراہ تھے، ان پر دارا میں کریک ڈاؤن کرنے کا الزام ہے جو بعد میں خانہ جنگی کی وجہ بنا۔
شامی عدالت کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔
دھیان رہے کہ بشار الاسد اور ان کے بھائی مہر دسمبر 2024 میں ہونے والے حملوں کے بعد روس فرار ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔