نمرہ خان کی دوسری شادی کا خاتمہ، ساتھی اداکارہ نے تصدیق کردی

کراچی: نمرہ خان کی دوسری شادی پر ناکامی کے دردناک انجام سے دوچار ہوگئی۔ ساتھی اداکارہ مومل خالد نے نمرہ خان کی دوسری شادی کے خاتمے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے سابق شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مومل خالد نے دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’شادی ایک بڑا عہد اور ذمے داری ہے جسے سنجیدگی سے نبھانا چاہیے اور کسی کو بھی دوسرے کے جذبات، زندگی اور عزت کے ساتھ کھیلنے کا حق نہیں‘‘۔
مومل نے کہا کہ ’’اگر دو افراد کسی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کے لیے احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نہ کہ عوامی بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کو تکلیف پہنچائیں‘‘۔
مومل خالد نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد نمرہ خان کو اتنا خوش انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، اسی لیے ان کی علیحدگی کی خبر ان کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں اس صورت حال کا الزام اداکارہ پر عائد نہیں کیا جاسکتا اور وہ اس مشکل وقت میں ان کے لیے دعاگو ہیں۔
خیال رہے کہ نمرہ خان نے جون 2026 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم صرف چند ہفتوں بعد جولائی میں علیحدگی کی خبریں سامنے آگئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔