ری پبلکن سینیٹر کی آخری رسوم: ٹرمپ کی منٹ کینڈی بانٹنے کی ویڈیو وائرل
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسوم کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ٹک ٹیکس (منٹ کینڈی) پیش کیں، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
لنڈسے گراہم کا 11 جولائی 2026 کو انتقال ہوا اور کل واشنگٹن ڈی سی میں ان کی آخری رسوم ہوئیں، جس میں ٹرمپ، جے ڈی وینس، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے شرکت کی۔
آخری رسوم کے دوران ٹرمپ کے ٹک ٹیکس پیش کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں، جس کے باعث یہ مختصر لمحہ آن لائن خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخری رسوم کے دوران ٹرمپ نے ٹک ٹیکس کا پیکٹ نکالا اور جے ڈی وینس اور اسکاٹ بیسنٹ کی جانب بڑھایا، جس پر دونوں مسکرا دیے اور لمحہ قدرے ہنسی مذاق میں بدل گیا۔
اس مختصر منظر نے آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کی، جہاں لوگوں نے صدر کے اس غیر متوقع انداز پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔