پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 90 رنز سے شکست

ٹروبا: میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرادیا۔
ٹروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں۔ 211 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 58 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد عباس 23، محمد رضوان 11، خرم شہزاد 4، شان مسعود 3، اذان اویس 3، امام الحق 3، علی عثمان 2 جب کہ عامر جمال اور سلمان آغا بغیر کوئی رنز اسکور کیے آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسٹن گریوز اور کیمارووچ نے 2، 2 جب کہ شمار جوزف نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل چوتھے روز میزبان ٹیم نے 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا اور 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
کیمارووچ اور شیمار جوزف نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز اسکور کیے۔ جومیل واریکن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جیڈن سیلز 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 اور عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔