کیا یوٹیوبر رجب بٹ ارب پتی بن چکے ہیں؟

لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی بار اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے تھے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے رجب بٹ سے پوچھا کہ آپ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر رجب بٹ نے پہلے میزبان سے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ کو ارب پتی اور کروڑ پتی میں فرق معلوم ہے، جس پر مثبت جواب ملنے کے بعد رجب بٹ نے بتایا کہ الحمدللہ میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا۔
رجب بٹ نے کہا کہ میری مجموعی دولت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کرچکی ہے اور میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام راتوں رات نہیں ملا، بلکہ اس کے پیچھے 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور جدوجہد ہے۔
خیال رہے کہ رجب بٹ پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کم عرصے میں سوشل میڈیا پر زیادہ مقبولیت حاصل کی جب کہ اپنی شاہانہ طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، غیر ملکی دوروں اور پُرتعیش شادی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی آمدن کا بڑا حصہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہوتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔