بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کو مسلسل تباہی کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کو مسلسل تباہی کا سامنا ہے، اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جب کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
خیال رہے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔